مظفرگڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی کا ایک اور بڑا کیس سامنے آگیا

مظفرگڑھ چائلڈ پورنوگرافی کیس: پولیس کی بڑی کارروائی

مظفرگڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی کا ایک اور بڑا کیس سامنے آگیا۔
پولیس کے مطابق موضع سردارآباد میں کئی بچوں کوبدفعلی کا نشانہ بناکرانکی ویڈیوز بنائی گئیں۔
چائلڈ پورنوگرافی کے حوالے سے کئی متاثرین کی ویڈیوز سامنے آگئیں۔
پولیس کے مطابق ایک متاثرہ لڑکے کے پولیس سے رابطہ کرنے پر معاملہ منظرعام پر آیا۔
، متاثرہ لڑکے نے کافی ساری نازیبا ویڈیوز بھی پولیس کے حوالے کیں۔
متاثرہ لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
، ملزم نازیبا ویڈیوز بناکر متاثرہ بچوں کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔
، کچھ بچوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
جبکہ قانونی کارروائی کےلیے متاثرین سے رابطے کیے جارہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں