ایران کا اسرائیل پر حملہ: مزید 39 میزائل داغے گئے
ایران نے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ کردیا، مزید 39 میزائل داغ دیئے۔
، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا، دو افراد زخمی ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ کردیا۔
، اسرائیل کے مختلف شہروں پر 39 میزائل داغ دیئے، حیفہ اور مقبوضۃ بیت المقدس میں میزائل گرنے کی تصدیق ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حیفہ پر میزائل حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
اس سے قبل ایران نے اسرائیل کے شہر بیر سبع پر میزائل حملہ کیا تھا، جس میں 18 صہیونی زخمی ہوئے تھے۔
، صہیونی ٹیکنالوجی سینٹر سمیت متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں