“صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش: پاکستانی فیصلہ”
حکومتِ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت پرکیا،۔
جس کے باعث ایک ممکنہ جنگ کو روکا جا سکا۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک عظیم اسٹریٹجک بصیرت اور شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تیزی سے بگڑتی صورتحال کو کنٹرول کیا۔
اور دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنایا۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اس تنازعے کو نہ روکا جاتا تو خطے اور اس سے باہر لاکھوں افراد کو تباہ کن نتائج کا سامنا ہوتا،۔
یہ مداخلت صدر ٹرمپ کے حقیقی امن ساز کے کردار اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات حل کرنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔