ایران پر اسرائیلی جارحیت، عرب وزرائے خارجہ کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل
عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کی اپیل کردی۔
ترکیہ کی خبر ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق عرب لیگ نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور فوری طور پر عسکری کشیدگی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز کرنے پر زور دیا تاکہ مزید بگاڑ کو روکا جا سکے۔
اور ایک جامع جنگ بندی کی طرف پیش رفت کی جا سکے۔
عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس گزشتہ روز استنبول میں ہوا۔
، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خصوصاً 13 جون سے ایران پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں