عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں کردار ادا کرے:ترک صدر

اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے مسلم اتحاد ناگزیر: طیب اردوان

ترک صدر طیب اردوان نے او آئی سی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم سب نے متحد ہو کر دنیا کو پیغام دیا کہ امن کے داعی ہیں،یہ مسلم امہ کے لیے اہم موقع ہے۔
،اسرائیل نے غزہ کے بعد ایران کو نشانہ بنایا۔ترک صدرکا کہنا تھا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں کردار ادا کرے۔
،اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں،اسرائیل نے غزہ میں سکول،سپتال،گھر سب تباہ کردیئے۔
، موجودہ حالات میں مسلم ممالک میں اتحاد ناگزیر ہے،ترک فلسطینی بھائیوں کی مشکلات کو محسوس کرتا ہے۔
طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں حملے کر کے لوگوں کو شہید کر رہا ہے،ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہےوہ اس حق کو استعمال کر رہا ہے۔
،اسرائیل نے قتل اور نسل کشی کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے،ایران کے عوام کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت خطے میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
،مغربی طاقتیں اسرائیل کی حمایت کر رہی ہیں،اسرائیل کے حملوں نے خطے میں عدم استحکام پیدا کیا۔
اسرائیل پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے،اسرائیل اور ایران میں بڑھتی کشیدگی کو روکنا ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں