ایران اسرائیل صورتحال، امریکا بات چیت پر آمادہ
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے بات کریں گے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے ، ایران اسرائیل صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے یورپ سے نہیں،میں مذاکرات سے پہلے سیز فائر چاہتا ہوں۔
،میں عراق جنگ کے خلاف تھا، کہاتھا اگر جنگ کرو تو تیل اپنے پاس رکھو مگر انہوں نے یہ نہیں کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں ایٹمی صلاحیت سے متعلق تلسی نے غلط کہا،ایران نے ایٹمی طاقت کیلئے مٹیریل جمع کرلیا تھا۔
،پاکستان اوربھارت کی جنگ بند کرانے پر بھی نوبیل پرائز دو،پاک بھار ت جنگ رکوانے پر مجھے نوبیل انعام ملنا چاہیے۔
،نوبیل پرائز صرف لبرلز کو ملتا ہے یہ لوگ مجھے نہیں دیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،ایران پر حملوں سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
، امریکی اثاثوں پر حملہ ہوا توحملہ کرنے والوں کو بہت دکھ ہوگا۔
،ہم نیٹو ممالک کو اتنے عرصے سے سپورٹ کررہےہیں،اب نیٹو ممالک کو ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں