پاکستان میں کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ

کینسر سے متاثرہ جگر کا ٹرانسپلانٹ: پاکستانی میڈیکل سائنس کی بڑی کامیابی

پاکستان میں آنت کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ
پاکستان میں بڑی آنت کے کینسر کے جگر تک پھیلاؤ کے علاج کے لیے پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ کردیا گیا، متاثرہ خاتون کا شوہر کا جگر لگایا گیا ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بڑی آنت کے آخری حصے میں کینسر تشخیص ہوا تھا جو بعد میں جگر تک پھیل گیا ۔
جس کے بعدآنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔
کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں کیا گیا، ٹرانسپلانٹ کے دوران پاکستان میں پہلی بار کینسر کی مریضہ کا مکمل جگر نکال کر شوہر کا جگر لگا دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ کراچی کی خاتون کا مکمل جگر کینسر نے تباہ کردیا تھا۔
، شوہر نے بیوی کی جان بچانے کے لیے جگر کا بایاں حصہ عطیہ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں