بھارتی دعوے غلط، جنگ بندی کی درخواست نہیں کی تھی: دفتر خارجہ پاکستان

پاکستان نے جنگ بندی کی درخواست نہیں کی، بھرپور جواب دیا :دفتر خارجہ

فتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ شب بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے دعوؤں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں۔
کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے بعد جنگ بندی کی درخواست کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے انٹرویوز اور بیانات میں واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا۔
جو ہمارے حقِ دفاع کا حصہ تھا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ جنگ بندی کے عمل میں دوست ممالک خاص طور پر سعودی عرب اور امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں