ڈی آئی خان؛ فتنۃ الخوارج کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
فتنۃ الخوارج کے حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا،۔
جس میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے۔
جب کہ پولیس پارٹی محفوظ رہی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنۃ الخوارج کا پیچھا کر کے ٹھکانے لگانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں