اسرائیل کا ایران پر تازہ فضائی حملہ، پرچین میں فوجی کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا

ایران پر اسرائیلی فضائی حملہ، حساس فوجی کمپلیکس اور دفاعی پروگرام کو نقصان

اسرائیل نے تہران کے جنوب مشرقی علاقے پرچین میں فضائی حملہ کیا جس میں فوجی کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا ۔
جب کہ مغربی علاقے کرج میں بھی دھماکے سنے گئے۔
اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح تہران کے جنوب مشرق میں واقع بڑے فوجی کمپلیکس ’پرچین‘ پر حملہ کیا ہے۔
، یہ فوجی کمپلیکس ایران کے حساس دفاعی اور میزائل پروگراموں سے وابستہ سمجھا جاتا ہے۔
اسرائیلی فضائی حملے ایران کے جنوب مشرقی علاقے پرچین میں کیے گئے ہیں۔
جس کے بعد ایران کا ایئرڈیفنس سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تہران کے مغرب میں واقع شہر کرج میں بھی ایران کا فضائی دفاعی نظام فعال ہو چکا ہے۔
، اس علاقے میں یورینیم افزودگی کے سینٹری فیوجز کے پرزے تیار کیے جاتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں