جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا: بلاول بھٹو زرداری

جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ، بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں بیان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا۔
، ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا،۔
ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا،۔
ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا، سب سے بڑی خلاف ورزی ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں