اسرائیل کاایران کے 6ہوائی اڈوں پر فضائی حملے،15طیارے تباہ کرنیکا دعویٰ

اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا جوابی میزائل حملہ

اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں 6ہوائی اڈوں پر فضائی حملے کر کے15طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایرانی فوج نے صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایاہے،ایران نے صہیونی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغے ہیں۔
جس کے بعد کئی اسرائیلی شہروں میں سائرن بج اٹھے ہیں۔عالمی میڈیا الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کیجانب میزائل داغے ہیں۔
اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جیسے ہی الرٹ موصول ہو، فوراً پناہ لے لیں، دفاعی نظام خطرے کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہے کہ نہاریا، گشر حزیو، حیلا، میعونا اور میعیلیا سمیت کئی شہروں میں سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
،کل ایک واقعے میں ایک میزائل اپنے ہدف سے ٹکرایا لیکن سائرن نہیں بجے۔
اسرائیلی فوج نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی کہ یہ میزائل ایرانی تھا اور کوئی دفاعی میزائل غلطی سے فائر نہیں ہوا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں