ایران پر امریکی بمباری کا کوئی جواز نہیں، روس ایرانی عوام کی حمایت کرے گا
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی بمباری کا کوئی جواز نہیں، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے۔
ایرانی جوہری تنصیبات پر حملےکے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچے۔
جہاں آج انہوں نے ماسکو میں روسی صدر ولا دیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔
ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات میں روسی صدر نے ایران کے خلاف جارحیت کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ایران پر امریکی بمباری کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ روس کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہے، ایرانی عوام کی مددکی کوشش کریں گے۔
، موجودہ تنازع پر روس کا مؤقف واضح ہے اور اس کا اظہار سکیورٹی کونسل میں بھی کرچکے ہیں۔
روسی صدر نے مزید کہاکہ یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں