بلاول نے کامیاب سفارتکاری سے دنیا بھر میں پاکستان کاامیج بہتر بنایا (خواجہ رضوان عالم، محمد سلیم مغل)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کی عالمی سفارتکاری: کامیاب اقدامات

ملتان (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سئینیر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب محمد سلیم مغل نے میڈیا آفس سے جاری اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عالمی سطح پر پاکستان کا باوقار، دوٹوک اور حقیقت پسندانہ مؤقف پیش کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم، ورلڈ اکنامک فورم سمیت دیگر عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کا کیس نہایت تدبر، فہم و فراست، اور سیاسی جرأت کے ساتھ پیش کیا، جو قومی وقار کا مظہر ہے۔
پارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورِ وزارتِ خارجہ کے دوران عالمی سفارت کاری میں ایک نئی روح پھونکی اور مسئلہ کشمیر، اسلاموفوبیا، افغانستان کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام جیسے اہم ایشوز پر پاکستان کا مؤقف پوری قوت سے دنیا کے سامنے رکھا۔
انہوں نے اسلام کے پرامن پیغام کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت صرف پاکستان کے لیے نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور بین الاقوامی احترام کی نئی علامت بن کر ابھری ہے۔
ان کی قائدانہ صلاحیتوں، متوازن اندازِ گفتگو اور عوامی طرزِ عمل نے عالمی برادری میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیاپارٹی رہنماوں نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل طور پر متحد، پرعزم اور نظریاتی بنیادوں پر سرشار ہیں۔
پارٹی کا منشور ملک میں جمہوریت، انسانی حقوق، معاشی انصاف اور علاقائی ترقی کے اصولوں پر قائم ہے، اور کارکنان اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔ خواجہ رضوان عالم نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی فکر، فلسفہ اور وژن کے امین ہیں، اور ان کی قیادت ہی پاکستان کے روشن، خوددار اور ترقی یافتہ مستقبل کی ضمانت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں