ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کا اسرائیل کیساتھ جنگ بندی کا اعلان
:ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں “صہیونی دشمن اور اس کے خبیث حمایتیوں پر جنگ کے خاتمے کا قومی فیصلہ” جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے دشمن کے ظلم کا “ذلت آمیز اور مثالی جواب” دیا ۔
جو قطر میں امریکی اڈے پر حملے اور اسرائیل پر علی الصبح میزائل حملوں پر منتج ہوا۔
کونسل کے مطابق تہران نے اپنی سرزمین پر حملوں کا بروقت اور مناسب جواب دیا، ۔
جس سے دشمن کو پشیمانی اور شکست قبول کرنے اور اپنی جارحیت کو یکطرفہ طور پر روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، دشمن کے الفاظ پر کسی اعتماد کے بغیر اور انگلی ٹریگر پر رکھے۔
، دشمن کی کسی بھی خلاف ورزی پر فیصلہ کن اور باز رکھنے والا جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں