ایران اسرائیل جنگ بندی، بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں گرگئیں

ایران اسرائیل جنگ بندی، خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیانجنگ بندی کے بعد عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی امید نے عالمی منڈیوں میں استحکام پیدا کیا ہے،۔
جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.9 فیصد یا 2.08 ڈالر کی کمی واقع ہوئی،۔
جس کے بعد قیمت 69.40 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 2.03 فیصد یا 2.03 ڈالر کمی ہوئی اور نئی قیمت 66.48 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔م
اہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہے-
، جس سے مشرق وسطیٰ میں ممکنہ رسد میں تعطل کا خدشہ وقتی طور پر ختم ہو گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں