کے پی اسمبلی تحلیل بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوگی، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بڑے بڑے مائنس نہیں کرسکے، خیبرپختونخوا اسمبلی بانی پی ٹی آئی کی ہے۔
، ووٹ بانی پی ٹی آئی کا ہے، وہ کہیں گے تو اسمبلی تحلیل کردیں گے۔
پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر گوہر نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بڑے بڑے مائنس کرنا چاہتے تھے وہ نہیں کرسکے۔
، کے پی کا بجٹ پاس نہیں ہوا بجٹ پاس ہونے میں ابھی بھی کچھ دن باقی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی اسمبلی ہے، ان کا ووٹ ہے وہ جیسے کہیں گے ویسا ہوگا، بانی پی ٹی آئی جو حکم کریں گے وہ ہم مانیں گے۔
، اسمبلی تحلیل کا کہیں گے تو کردیں گے، یہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کا ہے ہمارا ووٹ نہیں ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں