جنوبی وزیرستان آپریشن: میجر معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ شہید
جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
، بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے میجر اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جب کہ 7 زخمی ہوئے۔
، تاہم پاک فوج کے میجر اور ایک لانس نائیک نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
، علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر معیز عباس شاہ نے دشمن کا مقابلہ بہادری سے کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
، 37 سالہ میجر معیز کا تعلق چکوال سے تھا، جب کہ لانس نائیک جبران اللہ کا تعلق ضلع بنوں سے تھا۔
آپریشن میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کے حوصلے مزید بلند کر رہی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں