اسرائیل نے جنگ بندی کا احترام کیا تو ایران بھی کرے گا، صدر پزشکیان

ایران اسرائیل جنگ بندی پر ایران کا مؤقف اور سیکیورٹی حکمت عملی

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا احترام کریں گے۔
، تاہم شرط یہ ہے کہ اسرائیل بھی اس کے نکات کی پابندی کرے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی صدر نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ اگر صہیونی حکومت جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کرتی، تو ایران بھی اس کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔
صدراتی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق پزشکیان نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی امور اور حالیہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج جنگ بندی کے بعد بھی دشمن کے کسی بھی اقدام کا جواب دینے کے لیے الرٹ رہیں گی۔
منگل کے روز سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک بیان میں اسرائیلی حکومت اور اس کے حامیوں پر جنگ بندی کے نفاذ سے متعلق مؤقف پیش کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں