نیپرا کا بڑا فیصلہ: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی

نیپرا کی تجویز: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی سمری وفاق کو ارسال

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے کمی کا فیصلہ کرلیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے کمی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے بینادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے سے کم کرکے 34 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی سے متعلق سمری کا جائزہ لے کر منظوری دے گی، جس کے بعد نوٹیفیکشن جاری کیاجائے گا۔
دوسری جانب آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مالی ضرورت کیلئے تین ہزار 520 ارب روپے کی اور کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں ایک ہزار 940 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
بجلی کی پیداوری لاگت کا تخمینہ 3 ہزار 66 ارب روپے ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں