را کے ایجنٹ کراچی میں گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد
کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے 4 ایجنٹ گرفتار کرلیے گئے۔
، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سجاول سے ہے۔
، ملزمان بھارتی کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے، چاروں ملزمان کا تعلق ڈسٹرکٹ سجاول سے ہے۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حساس ادارے اور ایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے، چاروں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرتے تھے۔
، گرفتار ملزمان بھارتی فوج کے کرنل رنجیت کے ساتھ رابطے میں تھے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے کار اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
، چاروں ملزمان کا تعلق ضلع سجاول سے ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں