ایئر کراچی کی اُڑان کی تیاریاں؛ فضائی آپریشن سے قبل تجربہ کار افراد کی بھرتی شروع

ایئر کراچی کا فضائی آپریشن، تجربہ کار عملے کی بھرتی شروع

ملک کی نئی ابھرتی ہوئی ایئرلائن ’’ایئرکراچی‘‘نے اپنے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ایئرلائن نے ملک بھر کے اہم ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز کی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایئرکراچی ابتدائی طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز تعینات کرے گی۔
ان اسامیوں کے لیے ان افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہیں ایوی ایشن انڈسٹری میں کام کرنے کا بھرپور تجربہ حاصل ہو۔
ایئرکراچی رواں سال 3 ایئر بس A320 طیاروں کے ذریعے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔
جس کے لیے ابتدائی تیاریوں کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔
ایئرلائن کو باقاعدہ طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ (RPT) لائسنس جاری کیا جا چکا ہے،۔
جب کہ دوسرے مرحلے میں ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ (AOC) کا اجرا متوقع ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں