ایرانی جوہری تنصیبات کے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’غلط اور گمراہ کن ہے‘، وائٹ ہاؤس

ایرانی جوہری رپورٹ گمراہ کن، وائٹ ہاؤس کا سخت ردعمل

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے متعلق ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹ کو تسلیم تو کرلیا ۔
تاہم ان رپورٹس کو ’غلط اور گمراہ کن‘ قرار دے د یا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے ’سی این این‘ کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کو جزوی نقصان کی رپورٹ پر سخت رد عمل دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز ’ٹاپ سیکریٹ‘ تھیں اور انہیں جان بوجھ کر خفیہ طریقے سے میڈیا تک پہنچایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے ایک نامعلوم اور نچلے درجے کے ناکام فرد نے اس رپورٹ کو سی این این کو لیک کیا۔
کیرولین لیویٹ نے کہا کہ اس مبینہ جائزے کا افشا ہونا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توہین اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں