سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 40 سے زائد اموات، عالمی ادارہ صحت کا اظہارِ تشویش

سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 40 سے زائد اموات، عالمی ادارہ صحت کا اظہارِ تشویش

سوڈان کے علاقے مغربی کردوفان میں المجلد ہسپتال پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے میں بچوں اور طبی عملے سمیت 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت کے مراکز کو نشانہ بنانے کے سلسلے کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ سوڈان کے ایک ہسپتال پر ہونے والے حملے میں بچوں اور طبی عملے سمیت 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
المجلد ہسپتال پر یہ حملہ مغربی کردوفان میں اس مقام پر ہوا جو سوڈانی فوج اور نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان فرنٹ لائن کے قریب واقع ہے۔
، یہ دونوں گروہ اپریل 2023 سے ایک دوسرے کے خلاف برسرِپیکار ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں