عمران خان خیبر پختونخوا حکومت برقرار رکھنا چاہتے ہیں: علی امین کا انکشاف
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
آئینی درخواست کے ذریعے علی امین گنڈا پور نے عدالت سے بانی کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کی اجازت مانگ لی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مائنس بانی پی ٹی آٸی کی باتیں مفروضے ہیں۔
ایسا تو وہ سوچیں جو بانی کے وارث ہوں۔ میرے حوالے سے ایسی باتیں کرنا بیوقوفی ہے۔.
علی امین گنڈا پور نے کہا بانی پی ٹی آئی ابھی خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت ختم کرنا نہیں چاہتے۔
ہاں البتہ مجھے حکم دیں تو ایک منٹ میں اسمبلی اور حکومت ختم کر دوں گا۔
بانی صرف پارٹی کے پیٹرن ان چیف یا لیڈر نہیں بلکہ ہمارے مرشد ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں