ایران یورینیئم افزودگی دوبارہ شروع کریگا تو اس پر پھر حملہ کریں گے: ٹرمپ

ایران یورینیئم افزودگی روکنے کیلئے امریکی دباؤ

دی ہیگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے تو اس پر دوبارہ حملہ کریں گے۔
دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی۔
تاہم اب اسرائیل ایران سیزفائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے اور جنگ بندی کے بعد میرے کہنے پراسرائیلی طیارے واپس آگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جو سب کےلیے اہم ہیں۔
، ایران میں فردو جوہری سائٹ تباہ کردی اور فردو جوہری سائٹ پراب تباہی کے سوا کچھ نہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
اب ایران طویل عرصے تک ایٹمی مواد نہیں بناسکے گا اور ایران کے لیےاب جوہری ہتھیاربنانا بہت مشکل ہے۔
صحافی کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرکے جنگ ختم کردی۔
، اب اگر ایران یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے تو اس پر پھر حملہ کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں