ایران کے خلاف فوجی آپریشن انتہائی کامیاب رہا، امریکی وزیردفاع

ایران کے خلاف فوجی آپریشن انتہائی کامیاب رہا، امریکی وزیردفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا۔
، بعض امریکی چینلز بےبنیاد خبریں چلارہے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے مشکل فوجی آپریشن کاحکم دیا۔
فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا، اس بارے میں بعض امریکی چینلز بےبنیاد خبریں چلارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنارہا ہے اور ان کے ہر اقدام کی مخالفت ہی کرتا ہے۔
، امریکی میڈیا اسکینڈل کو تلاش اور کامیابی کو نظر انداز کررہا ہے، تنقید کرنے والے نہیں چاہتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن( آئی اےای اے ) نےبھی کہا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان ہوا
جس کا اعتراف ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بھی کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں