ملتان وہاڑی شاہراہ: عوام کے لیے قیمتی تحفہ اور معیشت کا نیا دور
ملتان(خصوصی رپورٹر) ‘ تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے رات گئے ملتان وہاڑی شاہراہ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار اور میٹیریل کے معیار کا تفصیل سے معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہناتھا کہ ایڈیشنل گیرج وے پر سب گریڈ اور سب بیس کا کام تیزی سے جاری ہے اور منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ملتان وہاڑی شاہراہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔جس سے آمدورفت اور معیشت کو فروغ ملے گا۔ اس موقع پر ملک صہیب احمد بھرتھ نے ساہیوال میں زیر تعمیر شاہراہ کا بھی معائنہ کیا۔ جہاں انہوں نے منصوبے کی ٹیسٹ رپورٹ سی اینڈ ڈبلیو اور نسپاک کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ کام کی اعلیٰ کوالٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں