ایران نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے ایرانی رویے کو سراہا
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ایران-اسرائیل جنگ بند ہوگئی، ایران نے پہلی مرتبہ جس انداز میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اس کی نظیر نہیں ملتی، ایرانی قوم نے بڑی جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، جھکے نہیں اور نہ دباؤ قبول کیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بہت محنت کی گئی۔
، وزیرخزانہ اور پوری ٹیم کو مبارکباد کہ انہوں نے بجٹ پر بہت اچھا کام کیا۔
وزیراعظم نے کابینہ ارکان اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے لیے اسی تندہی سے کام کریں۔
تاکہ یہ بجٹ کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچے اور ہم یکم جولائی سے معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں میں جت جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کا فضل و کرم ہے کہ اسرائیل، ایران کی جنگ بند ہوگئی ہے، ۔
اس حوالے سے چند حقائق پیش کرنا چاہتا ہوں، تاریخ میں پہلی مرتبہ ایران نے پاکستان کا، اس کی سیاسی و عسکری قیادت، سیاسی جماعتوں اور عوام کا جس کھلے انداز میں کھلے انداز میں شکریہ ادا کیا۔
، اس کی عصر حاضر میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں