منشیات سے پاک معاشرہ نئی نسل کا حق ہے: محسن نقوی

منشیات سے پاک معاشرہ، محسن نقوی کی عالمی دن پر خصوصی اپیل

نئی نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ دے کر رہیں گے: محسن نقوی
فاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات سے پاک معاشرہ نئی نسل کا حق ہے اور یہ حق انہیں دے کر رہیں گے۔
منشیات کے استعمال و غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف عالمی دن پر پیغام میں وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا خطرہ ہر معاشرے کیلئے چیلنج بن چکا ہے۔
، اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات سے منشیات کے استعمال کے آگے بند باندھنا ہوگا۔
، پاکستان اس جنگ میں دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جامع اقدامات کئے ہیں۔
اور اے این ایف کا اس ضمن میں کردار قابل ستائش ہے۔
، اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران اور جوانوں نے منشیات سے پاک معاشرے کی جدوجہد میں قیمتی جانیں قربان کی ہیں۔
، اے این ایف کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں