پیپلزپارٹی نے بجٹ کی حمایت کی، ارکان کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت

پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو بجٹ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایات جاری

پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو بجٹ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی پی پی ارکان اسمبلی کو بجٹ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آصفہ بھٹوزرداری سمیت تمام اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
بلاول بھٹو زرداری کو بجٹ میں پیپلزپارٹی کی تجاویز کے نتیجے میں ہونے والی ترامیم سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔
بتایا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔
پیپلزپارٹی کے مطالبے پر سولر پینلز پر ٹیکس تقریباً 50 فیصد کم کر دیا گیا اور ایف بی آر سے متعلق قانون میں سخت ترامیم ختم کی گئیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں