قومی اسمبلی میں فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کا عمل جاری

فنانس بل 2025 پر ووٹنگ: حکومت کی فتح، اپوزیشن کی ناکامی

قومی اسمبلی میں فنانس بل 26-2025 کی شق وار منظوری
اسپیکر ایاز صادق کی زیر قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل 2025 کی منظوری کا عمل جاری ہے۔
اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل منظور کرنے کی تحاریک پیش کر دی۔
فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ۔
جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کردیا گیا۔
201 اراکین نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
اجلاس کے دوران فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کیلئے بجھوانے سے متعلق اپوزیشن کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے مالی بل 2025 قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔
جب کہ اپوزیشن کی جانب سے اس تحریک کی مخالفت کی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں