اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کا دباؤ، خواجہ آصف کا عالمی برادری سے اہم مطالبہ
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے غزہ میں تباہ کن انسانی بحران کو اجاگر کیا۔
وزیر دفاع نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے، پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔
، خواجہ آصف نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر دفاع کا علاقائی امن، سلامتی اور کثیر الجہتی تعاون کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
، ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی فوجی جارحیت کی شدید مذمت اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تحمل، مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں