محرم میں مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کا تعاقب

محرم میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے محرم کے دوران امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔
، محرم کے دوران سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون بندش کا فیصلہ متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ملک بھر میں محرم الحرام سیکیورٹی پلان پراہم اجلاس ہوا،۔
جس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
، اس حوالے سے الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں