“محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا – مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان”
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں ملک بھر سے چاند کی رویت کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا ۔
جبکہ اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت مذہبی امور کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چاند کی رویت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں یکم محرم الحرام 27 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔
اس اعلان کے ساتھ نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز ہوگیا ہے۔
یوم عاشورہ (10 محرم) 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔
پریس کانفرنس کے دوران مولانا عبدالخبیرآزاد نے بتایا کہ پنجاب کے اضلاع ناروال، چشتیاں اور بہاولنگر میں چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
انکا کہنا تھا کہ اکثر مقامات پر مطلع آلود اور کہیں پر صاف تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں