آئندہ 48 گھنٹے میں ملک بھر میں بارشوں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

“ملک بھر میں بارشیں اور سیلاب کا خطرہ، موسمیاتی الرٹ جاری”

مون سون بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینمنٹ اتھارٹی نے نیا موسمیاتی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
، اگلے چوبیس تا اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا امکان ہے ۔
سندھ اور پنجاب کے شہری علاقوں اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیدنگ کا خطرہ ہے ۔
گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔
الرٹ کے مطابق اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے کے دوران ملک بھر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اورممکنہ سیلاب کا امکان ہے۔
26 تا 28 جون کے دوران اسلام آباد، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہیں۔
پنجاب کے علاقوں لاہور راولپنڈی گوجرانوالہ ملتان بہاولپور رحیم یار خان کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہونے کے ساتھ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، نوابشاہ اورلاڑکانہ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔’