خواہش ہے کہ ایران آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھے :روس

“روس نے ایران سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی اپیل کی”

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اپنے اتحادی ایران سے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔
یہ بیان ایران کی جانب سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے اعلان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔
اس سے قبل رپورٹ کیا گیا تھا کہ ایران کی گارڈین کونسل نے قانون سازوں کی جانب سے منظور کردہ ایک بل کی توثیق کی ہے۔
، جس کے تحت ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کر دیا ہے۔
اس اعلان کے بعد آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کو یکطرفہ طور پر اپنا تعاون معطل کرنے کا کوئی حق نہیں۔
اور انہوں نے خبردار کیا کہ جوہری تنصیبات تک معائنہ کاروں کی رسائی روکنے سے “ایک نیا بحران” جنم لے سکتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں