“وفاقی بجٹ 17,573 ارب روپے: مالی سال 2025-26 کے لیے اہم منظوری”
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا 17,573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا
قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے 17,573 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
جمعرات کو اسمبلی اجلاس کے دوران فنانس بل کی شق وار منظوری دی گئی جبکہ اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک مسترد کردی گئیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کا ٹیکس ہدف 14,131 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5,147 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 8,206 ارب روپے ملیں گے۔
سود کی ادائیگی کے لیے 8,207 ارب اور دفاع کے لیے 2,550 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں