محرم الحرام میں امن و امان کیلئے علماء کا تعاون انتہائی ضروری:کمشنر ملتان

“محرم الحرام انتظامات کا جائزہ: کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر کی فعال مانیٹرنگ”

ملتان، لودھراں، کہروڑپکا (خصوصی رپورٹر، نمائندگان بیٹھک) کمشنر ملتان ریجن عامر کریم خان،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو،اے سی سٹی محمد عبدالسمیع،ایس پی آپریشن احمد زنیر چیمہ،چیف آفسیر کارپوریشن اقبال خان نے مرکزی تنظیم لائسنس داران کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون ودیگر لائسنس داران اور متولیان کے ہمراہ ماہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ملتان شہر کے مختلف قدیمی و مرکزی امام بارگاہ ممتاز آباد، آمام بارگاہ شاگردیز،ا امام بارگاہ سوتری وٹ،امام بارگاہ سلطان والا، امام بارگا جوادیہ،امام بارگاہ شاگرد والا، سمیت دیگر امام بارگاہوں کا وزٹ کیا اس موقع پر قمر عباس نقوی،سٹی صدر مرکزی تنظیم لائسنس داران حسن جاوید انجم،انیس نقوی،محمد رئیس حسین، طاہر بلوچ، سید اظہر عابدی،فراست علی صدیقی،ملک عابد بھٹہ،خواجہ اشرف صدیقی،محمد عادل بھٹی،محمد ندیم،محمد رمضان،غلام عباس، سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران نے مہر شاہد عباس جاون اور دیگر لائسنس داران کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پنجاب امن کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے تعاون کی خواہا ں ہے حکومت پنجاب نے امن کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیارت تفویض کیے ہیں میونسپل کارپوریشن کو محرم الحرم کے روٹ جلوس کی مرمت کا ٹاسک سونپے جاچکے ہیں معیاری کام کیلیے جلوسوں کے روٹس کی مرمت کا ٹھیکہ وقت پردیا گیا ہے عزداروں کے لیے جلوسوں کے روٹس پر سٹریٹ لاٹیس کی تنضیب کا کام جاری ہے ۔
گٹروں کے ڈھکن تبدیل کیے جارہے ہیں 9اور10محرم کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور کم وولٹیج کے سدباب کے لیے لکھا جارہاہے وزیرعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میٹھے پانی کی سبیل کا بندوست کیا گیا ہے ماہ محرم الحرام میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور صفائی کے نظام کی بہتری سمیت دیگر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا محرم الحرام ہمیں برداشت صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
امن کی فضاقائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔دریں اثناء کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان ریجن محمدسہیل چوہدری کا محرم الحرام انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے لودھراں کا دورہ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمشنر ملتان ڈویژن اور ریجنل پولیس افسر محرم الحرام انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈویژن کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور ریجنل پولیس آفیسرمحمدسہیل چوہدری نے مین بازار لودھراں کے وسط میں واقع دربار بابا رفیق شاہ بخاری، مرکزی بازار لودھراں کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے دربار رفیق شاہ پر اختتام پذیر ہونے والے جلوس کے اختتامی پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے محرم الحرام کے انتظامی امور بارے بریفننگ دی ۔ روٹس معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر علی بن طارق سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی ، اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی اور دیگر ضلعی محکموں کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا کہ محرام الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام متعلقہ محکمے اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایام عاشورہ میں امن و امان، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ہمیں امن، بھائی چارہ، عفو درگزر اور مذہبی ہم آہنگی کا درس دیتا ہے ۔
یہ بات انہوں نےجلوسوں کے منتظمین، مجالس اور امام بارگاہوں کے متولیان سے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لودھراں میں تمام مکاتب فکر اور مسالک کے علمائے کرام کا آپس میں ایک کے مثالی اتحاد ہے اور اس تعاون کو مزید مستحکم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ ریجنل پولیس آفیسر محمدسہیل چوہدری نے ممبران امن کمیٹی اور جلسوں کے منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایام عاشورہ میں امن کے قیام کیلئے علماء کرام اپنا قلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام معاشرے میں امن، محبت، بھائی چارہ اور رواداری کو فروغ دیں ۔ انہوں نے جلوسوں کےمتظمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کے روٹس اور اوقات کار کی مکمل پابندی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر کے حساس کیٹگری کے جلسے اور جلوسوں میں کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے سرویلینس کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے اوقات کار میں منعقد ہونے والے حساس جلسے و جلوسوں میں نائٹ ویژن کیمرے اور روشنی کا بھی مناسب بندوبست یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی جلوسوں کی مکمل سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سیکورٹی کوریج کو یقینی بنایا جائے گا ۔
کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کا ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنی نذیر اور اسسٹنٹ کمشنر محمد اشرف صالح کے ہمراہ کہروڑپکا کا دورہ ، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ ، ماڈل ریڑی بازار اور وال اف کہروڑ پکا کا افتتاح کیا محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کا وزٹ بھی کیا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر فاطمہ فرٹیلائزر ، اور مختیار اے شیخ میموریل ویلفئر ہسپتال کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہروڑپکا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔
کمشنر ملتان عامر کریم خان نے ڈپٹی کمشنر لودراں، ڈاکٹر لبنی نذیر، اسسٹنٹ کمشنر محمد اشرف صالح کے ھمراہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات اور اعلی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی گئی انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے سہولت کے بارے میں استفسار بھی کیا انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپ کا مقصد عام شہریوں کو اعلی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے کمشنر عامر کریم خان نے ماڈل ریڑھی بازار اور وال اف کہروڑپکا کا افتتاح بھی کیا اس کے بعد محرم الحرام کے سلسلے میں ٹبہ سادات کی امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا لائسنس داران اور پاسداران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر محمد اشرف صالح نے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی کمشنر نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں