فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات میں دلچسپی نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کے بیک چینل رابطوں کی تردید کردی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
، سیاسی معاملات سیاستدانوں کو خود طے کرنے چاہئیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہم بلوچی، سندھی اور پنجابی نہیں، ہم ایک ہیں۔
، بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، بلوچستان اور پاکستان ایک ہیں۔
، بلوچستان ہمارے سرکا تاج ہے۔ بھارت کے پیسوں پر جن کا روزگار لگاہوا ہے، وہ مفروضے بناتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگرد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے ہر کام کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔
، دہشتگرد لوگوں کو بسوں سے اُتار رہے ہیں، دہشتگرد نہتے لوگوں کو مار رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں