ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی | قرض واپسی کی وجہ سے ذخائر کم
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 20 جون کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں دو ارب 66 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 11 ارب 72 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 9 ارب ساڑھے 6 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 5 کروڑ ڈالر بڑھ کر5 ارب33 کروڑ ڈالر ہوگئے، ۔
پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر14 ارب 40کروڑ ڈالر کی سطح پرآگئے۔
رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی چائنیز اور دیگر انٹرنیشنل کمرشل بینکس کو قرض واپسی کی مد میں ادائیگیوں کے باعث ہوئی۔
دوسری جانب بینکاری ذرائع کے مطابق کمرشل قرضے ری شیڈول ہوکر رقم پاکستان کو واپس بھی مل گئی،۔
ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو50 کروڑ ڈالر کا لون مل گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں