محرم الحرام کے دوران پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ
پنجاب بھرمیں محرم الحرام سکیورٹی کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ
پنجاب بھر میں محرم الحرام سکیورٹی کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی،یکم سے 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
،محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کےتحت صوبہ میں7 قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
،محرم الحرام کےدوران صرف منظورشدہ جلوس اور مجالس کی اجازت ہوگی،عوامی مقامات پرہرقسم کےہتھیار اور آتش گیرمواد کی نمائش پرپابندی ہوگی۔
،عوامی جذبات اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ کسی بھی ذرائع سےفرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والےبیانات اورتبصروں پر دفعہ 144 نافذ ہے۔
،جلوس کےراستوں پرعمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں