اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی ناکامی کا انکشاف
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای ہمارا ہدف تھے لیکن ہم انہیں ڈھونڈ نہ سکے۔
دوبارہ حملہ کرنے کی دھمکی بھی دیدی۔اسرائیلی وزیر دفاع نے ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں اسرائیل کاٹز نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای ہمارا ہدف تھے، لیکن ہم انہیں ڈھونڈ نہ سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر ہماری نظروں کے سامنے ہوتے تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔
، موقع ملا تو آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے جنگ بندی کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں کہا کہ امریکا اسرائیل کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے جنگ میں شامل ہوا۔
، اسے کوئی کامیابی نہیں ملی، سرنڈر کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں