شدید بارش نے پنجاب اور اسلام آباد کو متاثر کیا، حادثات میں جانی نقصان
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارش نے گرمی کی لہر سے کچھ راحت تو فراہم کی۔
، تاہم شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی بُری طرح متاثر ہوئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 افراد کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں۔
، جن میں سے 39 کو اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 7 جانبر نہ ہو سکے۔ سب سے زیادہ حادثات اوکاڑہ میں رپورٹ ہوئے۔
جن کی تعداد 8 تھی، جبکہ ملتان میں 4، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، جھنگ اور چنیوٹ میں 2، اور لاہور، قصور، جہلم، ساہیوال، مری، مظفرگڑھ، بہاولنگر اور خانیوال میں ایک ایک واقعہ پیش آیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں