وسطی افریقی جمہوریہ اسکول حادثہ: بھگدڑ سے 29 طلبہ ہلاک، 260 زخمی

وسطی افریقی جمہوریہ کے اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک

بنگوئی: وسطی افریقی جمہوریہ کے ایک اسکول میں دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس اور بھگدڑ مچ گئی۔
جس کے نتیجے میں 29 طلبہ ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مطابق یہ واقعہ وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی میں پیش آیا۔
جہاں ایک ہائی اسکول کی عمارت میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے بعد اسکول میں بھگڈر مچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک اور 260 زخمی ہوگئے۔
جب کہ کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے پہلی منزل سے چھلانگ بھی لگائی۔
وسطی افریقی جمہوریہ کی وزارت تعلیم کے مطابق حادثےکے وقت 6 مختلف اسکولوں کے 5 ہزار سے زائد طلبہ بنگوئی کے ہائی اسکول میں واقع امتحانی مرکز میں امتحان دے رہے تھے۔
وزارت تعلیم کےمطابق امتحان دینے والوں کی عمریں تقریباً 18-22 سال کے درمیان تھیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں