پنجاب: سی سی ڈی کا ایک روز کے دوران 4 مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک کرنے کا دعویٰ

سی سی ڈی کا ایک دن میں 4 پولیس مقابلے، 6 جرائم پیشہ افراد مارے گئے

پنجاب: سی سی ڈی کا ایک روز کے دوران 4 مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک کرنے کا دعویٰ
لاہور: سی سی ڈی نے ایک ہی دن میں 4 مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس مقابلے لاہور ، قصور ، گوجرہ اور شیخوپورہ میں کیے گئے۔
، قصور بائی پاس پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ۔
جس دوران ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جب کہ ان کا ساتھی فرار ہوگیا، ۔
ہلاک دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ گوجرہ میں اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ۔
جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے،۔
گرفتار ملزمان قتل، ڈاکے، راہزنی اور بھتے سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں