وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ: طریقہ کار میں ترمیم کی منظوری
وفاقی وزراکی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی
وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔
قومی اسمبلی نےزہرہ ودودفاطمی کی متعارف کردہ ترمیم کثرت رائے سےمنظور کرلی،۔
ترمیم کی منظوری گزشہ روزفنانس بل کی منظوری کے دوران لی گئی۔
،ترمیم کےذریعےوفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ ارکان اسمبلی کے برابرکردی گئی۔
،وزراکی تنخواہوں میں اضافے کو سرکاری افسران کی تنخواہوں سے غیر منسلک کر دیا گیا۔\
1975 کے ایکٹ کے مطابق وزراکی تنخواہوں میں اضافہ سول سرونٹس کی تنخواہوں سے منسلک تھا۔
،ترمیم سے قبل وفاقی وزرا کی تنخواہ سول سرونٹس کی تنخواہ میں اضافے کے بعد خود بخود بڑھ جاتی تھی۔
،ترمیم کے ذریعے خود بخودکا لفظ ختم کر کے وقتاَفوقتاً کر دیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں