اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ اگلے ہفتے تک ہو سکتا ہے، ٹرمپ

غزہ میں امن کی امید: اسرائیل اور حماس جنگ بندی معاہدہ زیر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ممکنہ نئی جنگ بندی پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ اگلے ہفتے تک ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ وہ اُن افراد سے بات کر چکے ہیں۔
، جو اسرائیل اور حماس کے درمیان دشمنی کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورت حال بہت ہی خراب ہے۔
، امید ہے کہ اگلے ہفتے کے اندر ہم جنگ بندی کا ہدف حاصل کر لیں گے، ہم اس علاقے کو خاصی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
، اگرچہ ہم براہِ راست ملوث نہیں، لیکن انسانی جانوں کے ضیاع کے باعث اس عمل میں شامل ہیں۔
دوسری جانب، غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فورسز نے کم از کم 62 افراد کو شہید کر دیا،۔
جن میں 10 ایسے افراد شامل ہیں جو امداد کے انتظار میں تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں