پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 ارکان معطل، نا اہلی ریفرنس آج ہی الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی معطلی: 26 ارکان پر پابندی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا۔
، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر دیا، اور ان ارکان کی نااہلی کے لیے ریفرنس آج ہی الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کو معطل کر دیا گیا ہے، ان ارکان نے گزشتہ روز اسمبلی میں مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور شدید احتجاج کیا تھا۔
، پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کرنے پر 10 ارکان پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مخصوص نشستیں چھننے کے بعد پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا لگ گیا،۔۰
بجٹ اجلاس اور مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کردیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں