پنجاب میں بارش و آندھی سےحادثات کی رپورٹ جاری،12افرادجاں بحق

آندھی و بارش کا قہر: پنجاب میں بارش سے اموات کی تفصیل

پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔
موسلادھار بارش سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے۔
،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 25جون سے27جون تک مختلف شہریوں میں 25 حادثات رپورٹ ہوئے ۔
مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق، 39 زخمی ہوئے، چھتیں اور دیواریں گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں۔
، چھتیں اور دیواریں گرنے کے 28 واقعات پیش آئے ، بہاولنگر، فیصل آباد، خانیوال میں بھی حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہیں۔
، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی ۔
شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،۔
مخدوش و بوسیدہ مکانات میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں،بچوں کا خیال رکھیں، ۔
برساتی نالوں و بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں